ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھارواڑ میں چلتی بس سے باہر جاگری خاتون؛ موقع پر ہی ہلاک

دھارواڑ میں چلتی بس سے باہر جاگری خاتون؛ موقع پر ہی ہلاک

Mon, 03 Dec 2018 14:53:07    S.O. News Service

دھارواڑ3 ڈسمبر (ایس او نیوز) چلتی بس سے باہر گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی  موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ضلع اُتر کنڑا کے ہلیال کی مکین  شیرین دادا پیر (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  خاتون ہبلی کی طرف جانے والی بس پر سوار تھی کہ تیز رفتار بس  جب ایک موڑ پر تیزی کے ساتھ مُڑ رہی تھی تو بس کے اندر بیٹھی خاتون کا توازن بگڑ گیا اور وہ سیدھے بس سے باہر جاگری ، اس کے سر پرشدید چوٹ لگنے سے اُس نے وہیں دم توڑ دیا۔

حادثہ دھارواڑ کے مضافاتی علاقہ نُگّی کیری میں پیش آیا۔

دھارواڑ مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: